شہر میں ٹریفک کا دباؤ ‘ چوراہوں ‘ انٹر سیکشن کی ری ڈیزائننگ کا فیصلہ

شہر میں ٹریفک کا دباؤ ‘ چوراہوں ‘ انٹر سیکشن کی ری ڈیزائننگ کا فیصلہ

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے ملتان ترقیاتی ادارہ ملتان کے زیر کنٹرول تمام روڈز کی مرمتی اور بحالی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے نذیر احمد چغتائی اور ایم ڈی اے کے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو آرڈر جاری کر دئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ ملتان میں ایسے تمام روڈز جو ایم ڈی اے کے کنٹرول ایریا میں آتے ہیں (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یا ان کا مرمتی اور پیچ ورک ہونے والا ہے ان کا فوری طور پر سروے کر کے اندازہ تخمینہ رپورٹ پیش کی جائے اور ان کے ٹینڈر جاری کئے جائیں تا کہ عوام کو ٹریفک کے لحاظ سے تکلیف نہ ہو۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے شعبہ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ بلڈنگ کو بھی حکم جاری کیا ہے کہ روڈ کے سروے کے ساتھ ساتھ ایم ڈی اے کی حدود میں موجود تمام انٹر سیکشن اور چوکوں کی ڈیزائنگ کرے اور جس چوک پر ٹریفک کے دباؤ کے وقت ٹریفک جام ہونے کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ان کو ری ڈیزائن کرکے اندازہ تخمینہ رپورٹ پیش کی جائے تا کہ ان چوکوں کو کھلا کر کے ٹریفک جام ہونے کے مسائل حل کئے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے چوک ایم ڈی اے تا چوک ڈیرہ اڈا روڈ کی تکمیل میں تاخیر ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔اس مقصد کیلئے آج ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی صدارت میں کانفرنس روم میں اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں شعبہ انجینئرنگ،شعبہ ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن،شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ اور لینڈ ایکوزیشن برانچ کے آفیسراور سٹاف شرکت کریں گے۔۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی صدارت میں اجلاس میں چوک ایم ڈی اے سے ڈیرہ اڈا چوک تک روڈ ز کی کشادگی اور تعمیر میں تاخیر ہونے کی وجوہات کا جائز ہ لیا جائے گا۔روڈ کے ڈیزائن کو ریوو کرنے کے ساتھ ساتھ کام میں تیزی لانے سمیت تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر