تعلیم کا فروغ وقت کی ضرورت ہے: جاوید اقبال وڑائچ

تعلیم کا فروغ وقت کی ضرورت ہے: جاوید اقبال وڑائچ

خان پور( نمائندہ پاکستان )ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ادارے بہتر کرنا چاہتی ہے لیکن پرائیویٹ سیکٹر کی کاوشوں کو بھی سلام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر اب گزارہ نہیں ہے وہ الائیڈ سکول گلشن اقبال کیمپس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ انجینئر پروفیسر اطہر محبوب(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

وائس چانسلر خواجہ فرید انجینئر نگ یونیورسٹی نے کہا کہ طالب علم کی بنیاد درست ہوگی تو وہ آگے ترقی کر ے گا انہوں نے کہا کہ اب تو بچے کو پہلی جماعت سے توجہ کے ساتھ آگے لیکر چلنا ہوگا تاکہ گلوبل لیول مقابلہ کیا جا سکے تقریب سے پرنسپل پنجاب کالج آصف جلیل ، محمد خان کھوسہ ڈی او لٹریسی رحیم یار خان ، شاہد سلیم ہیڈ ماسٹر چک 109/1L، ڈاکٹر جاوید ،میڈم نور العین ، پرنسپل گلشن اقبال کیمپس،محمد بابر ، مس سعر، عارف ، داوَد احمد ، مس بشریٰ ،مس ساجدہ ، مس عارفہ کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں ایم این اے جاوید وڑائچ ، وائس چانسلر پروفیسر اطہر محبوب ، داود احمد ، میڈم نور العین ، محمد بابر ودیگر نے اول دوئم سوئم آنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر بچوں نے قومی ترانے کے ساتھ نظمیں اور ٹیبلو پیش کیئے ۔

جاوید وڑائچ

مزید : ملتان صفحہ آخر