ملکی ترقی کیلئے تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے، شوبز شخصیات

ملکی ترقی کیلئے تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے، شوبز شخصیات
 ملکی ترقی کیلئے تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے، شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر)شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر صرف باتیں نہیں بلکہ ایکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔زبانی جمع خرچ سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ قوم و ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا لٹریسی ریٹ 58 فیصد ہے، دو کڑور بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان سب کو اسکولوں میں داخل کرانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔حکومت جو کہہ رہی ہے اسے وہ کر کے بھی دیکھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تعلیم کے معیار سے لے کر بچوں کو ہنر سکھانے تک سب کام کرنے ہیں۔ ۔خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری ،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان ،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان ،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ حکومت چلانا مشکل کام ہوتا ہے ہمیں سب کو دیکھ کر چلنا ہوتا ہے۔حکومت کو صوبائی سطح پر تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کرنا ہے جس میں تعلیم کے حوالے سے بہت سے اہم فیصلے کیے جائیں ۔حکومت کو جاننے کی کوشش کرنی چاہیے کہ بچوں کو والدین اسکول میں کیوں نہیں داخل کرواتے ۔ملک کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ تعلیمی شعبے پر توجہ دینا ہوگی ۔یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں تعلیم میں بہترہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت سے کام ابھی تعلیم کے میدان میں کرنے ہیں، کئی چیلنجز کا سامنا ہے، لوگ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -