وزیر اعلٰی سے راجنپور کے اراکین اسمبلی کی ملاقات متاثرہ علاقوں کے دورہ کی دعوت

وزیر اعلٰی سے راجنپور کے اراکین اسمبلی کی ملاقات متاثرہ علاقوں کے دورہ کی ...

جام پور (نامہ نگار )صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری کی قیادت میں ضلع راجن پور کے ارکان اسمبلی کی وزیر اعلی پنجاب سے تین گھنٹے ملاقات۔ ملاقات میں مجموعی صورت حال ۔روو کوئی کے سیلاب سے تباہی اور ضلع راجنپور کی ترقی وخوشحاالی اور تعلیمی پسماندگی کے خااتمہ کے لیے فنڈز کے اجراء کی فراہمی۔ اور ضلع انتظامیہ کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے تمام مسائل(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کو حل کرنے کی یقعین دہانی ۔ راجن پور کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے اگلے ہفتہ راجن پور کا دورہ کرنے کا وعدہ۔ گزشتہ روز ایوان وزیراعلی میں صوبائی وزیر ابپا شی سردار محسن خان لغاری کی قیادت میں وفد جس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر خان دریشک۔ ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی رضا خان دریشک نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ضلع راجن پور میں حالیہ رود کوئی کے سیلاب سے تباہ ہو نے والے نقصان کے ازالہ کے لیے امدادی پیکج کے اعلان۔ تعمیر نو کے کاموں کے فنڈ ز کے اجراء۔ یونیورسٹی کے قیام۔ میڈیکل کالج کا اجراء۔ ماڑی کو تحصیل کا درجہ دینے۔ جام پور سٹی پیکج کے لیے فنٖڈذ کاا جراء۔ جام پور کو سوئی گیس اور ضلع کو درجہ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔مبینہ طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملاقات میں ضلع انتظامیہ کے افسران کی حکومتی ثمرات عوام تک براہ راست نہ پہنچانے اور من مانیان کرنے اور حکومتی اراکین کو لفٹ نہ کرانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے ارکان اسمبلی کو یقعین دلایا کہ ارکان اسمبلی کو تعمیر نو کے کاموں کے جلدبیس کروڑ روپے کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی طرف فنڈز کا اجراء کر دیا جائے گا۔ رود کوئی اور سیلاب سے متاثر ہ علاقوں کے لوگوں کی امدا د کے لیے محکمہ مال کو سروے کرنے کا حکم دیا گیا ہے سروے مکمل ہونے کے بعد خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ حکومتی ثمرات عوام تک نہ پہنچانے والے افسران کواپنے رویہ میں تبدیلی لانا ہو گی۔ ورنہ ان کوگھر جانا ہو گا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے وزیر اعلی پنجاب کو رود کوئی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو دورہ کرنے اور پیکج کے اعلان کے لیے راجن پور دورہ کی دعوت دی جو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے قبول کر لی۔ آہیندہ ہفتہ کو وزیر اعلی کا دورہ متوقع ہے جہاں پر وزیر اعلی پیکج کا اعلان کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر