سیاسی انتقام کے علاوہ 8ماہ میں حکومت نے کچھ نہیں کیا : شیخ فیاض

سیاسی انتقام کے علاوہ 8ماہ میں حکومت نے کچھ نہیں کیا : شیخ فیاض

خان پور( نمائندہ پاکستان )ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کی تبدیلی نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران گورنمنٹ نا کام ہو چکی ہے ۔ ان لوگوں میں کام کرنے کی نہ تو صلاحیت ہے اور نہ اہلیت یہ مسلط کر دہ لوگ ہیں اور عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں ۔ انہوں نے 8ماہ میں ملک کی معیشت کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے انڈسٹری بند ہو رہی ہے ۔ مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کو بے حال(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کر دیا ہے وہ اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما شیخ محمد طارق سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 8ماہ میں سوائے سیاسی انتقام کے حکومت نے کیا کیا ہے ۔ آج تک نواز شریف پر ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکے ۔ایک پیسے کی کرپشن کا ثبوت مہیا نہیں کر سکے ۔ صرف سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پوری مسلم لیگ ن سیسہ پلائی دیوار بن کر میاں نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے اور ہم ہر امتحان میں پورے اُتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو کہتی تھی کہ اسد عمر اور فواد چوہدری کی تبدیلی کے بعد بہتری ہو گی تو یقیناًبہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گورنمنٹ کو گرانے کے لئے کسی تحریک اور دھرنے کی ضرورت نہیں ہے یہ خود بخود اپنی نا اہلی اور کمزوری کی وجہ سے گر جائے گی ۔

شیخ فیاض

مزید : ملتان صفحہ آخر