رمضان المبارک ‘ غربا مساکین میں امدادی رقوم کی ترسیل یقینی بنائینگے ‘ چوہدری محمد شفیق

رمضان المبارک ‘ غربا مساکین میں امدادی رقوم کی ترسیل یقینی بنائینگے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورورپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت میں صوبہ کی تعمیروترقی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ عشروزکوۃ کی پنجاب بھرمیں کمیٹیاں جلدتشکیل دے کرماہ رمضان میں مساکین‘ غرباء میں امدادی رقوم کی ترسیل یقینی بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت نے ان پرجس اعتمادکااظہار کیاہے انشاء اللہ اس پرپورا اتریں گے اوراپنی ذمہ داریاں احسن طریقے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

سے انجام دیں گے‘ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں عشروزکوۃ کمیٹیوں کوفوری بنیادوں پرنامزدگیاں کرکے فعال کیاجائے گاتاکہ ماہ رمضان میں عشر وزکوۃ کی رقوم مستحقین کوچلت کی جاسکیں ‘ انہوں نے کہاکہ عوام کوان کے حقوق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کودرپیش درینہ مسائل مرحلہ وارحل کیے جارہے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کادورحکومت عوام کے لیے مثالی ثابت ہوگااوران کوحقوق دہلیزپرمیسرآسکیں گے۔
چوہدری شفیق