ڈرامہ سیریل ’’ضد ‘‘ کا سکرپٹ اچھا لگا ،اداکارہ ارفع فریال

ڈرامہ سیریل ’’ضد ‘‘ کا سکرپٹ اچھا لگا ،اداکارہ ارفع فریال

لاہور(فلم رپورٹر)سوشل میڈیا پر ڈب سمیش ویڈیو سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی ارفع فریال کی ڈرامہ سیریل ’’ضد‘‘ عوامی پذیرائی حاصل کرنے لگی اداکارہ ہمایوں سعید کی پروڈکشن سکس سگما کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں ارفع فریال نے میں وکالت کی ڈگری حاصل کر رہی ہوں جو آخری مراحل میں ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے سوشل میڈیا میں ڈب سمیش ویڈیو بنارہی ہوں مجھے اندازہ نہیں تھا ڈراموں فلموں کی آفرز ملنا شروع ہوں گی مجھے ہمایوں سعید نے اپنی فلم میں کام کی آفر دی جبکہ بہت سے ٹی وی ڈراموں کی سکرپٹ دیئے جن میں سے مجھے ڈرامہ سیریل ’’ضد ‘‘ کا سکرپٹ اچھا لگا جس میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں انہوں نے کہا میں نے ہمایوں سعید کو ڈراموں فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی میں نے کہا تھا کہ مجھے ایکٹنگ کرنا نہیں آتی۔

جس پر ہمایوں سعید

نے جواب دیا ہمیں ایسے ہی ایکٹرز کی تلاش ہے جو کہتے ہمیں ایکٹنگ نہیں آتی۔ انہوں نے مجھے ڈب سمیش ویڈیو دیکھ کر ہی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کی آفر دی ان کا کہنا تھا کہ آپ سب سے پہلے ہماری پروڈکشن کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈب سمیش ویڈیو بنانا کبھی نہیں چھوڑوں گی کیونکہ مجھے ویڈیو بنانا اچھا لگتا ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ میری ویڈیو کو فالو اور پسند کرتے ہیں میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا میرے ویڈیوز ایسے وائرل ہوں گے اور مجھے شوبز میں کام کی آفرز ملے گی یا میں اداکارہ بن جاؤں گی، میرے خاندان میں کوئی بھی شوبز سے وابستہ نہیں ہے بڑی مشکل سے شوبز میں کام کی اجازت ملی ہے انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کی آفرز تو ملی ہے لیکن فلم میں کام کی حامی نہیں بھری۔ ڈرامہ سیریل ’ضد‘ کے حوالے سے ارفع فریال کا کہنا تھا جب ٹی وی ڈرامہ نشر ہوا میرے دوست فیملی اور لاکھوں پرستار بے حد حیران تھے انہوں نے میری اداکاری کو بے حد پسند کیا ان کا کہنا تھا اداکاری کا تو اندازہ ڈب میش سے ہوگیا تھا لیکن اتنی اچھی اداکاری کریں گی اس کا اندازہ نہیں تھا۔ مجھے ابھی تک شائقین کی جانب سے بہت اچھا رسپانس حاصل ہورہا ہے جبکہ ڈرامہ سیریل ٹاپ ریٹنگ میں شامل ہے جس کو معروف ہدایتکار اویس خان نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی دیگر کاسٹ میں سعدیہ فیصل ،منیب بٹ، فردوس جمال، صبا فیصل اور فارس شفیع سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید : کلچر