فتح پور ‘ اورماڑہ گوادر حملہ میں شہیدجوان علی اصغر کی نمازجنازہ ادا

فتح پور ‘ اورماڑہ گوادر حملہ میں شہیدجوان علی اصغر کی نمازجنازہ ادا

فتح پور(سپیشل رپورٹر) اورماڑہ گوادر حملہ میں شہید ہونے والے پاکستان نیوی کے علی اصغر فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر فتح پور میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں فوجی جوانوں سمیت سرکاری ملازمین سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت،کمانڈر لیاقت علی ،ADCRلیہ فخر السلام اور ACکروڑ ملک فاروق نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے،پاک نیوی کے فوجی جوانوں کی سلامی اہل علاقہ کا(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

خراج تحسین ،درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا ،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دہشت گردوں کے اور ماڑہ گوادر حملہ میں پاکستان نیوی کے جوان حوالدار علی اصغر شہید کی نماز جنازہ اُن کے آبائی شہر فتح پور لیہ میں پڑھائی گئی جس میں فوجی جوانوں سمیت سرکاری ملازمین جن میں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ ملک فاروق احمد ،ADCRلیہ فخر السلام ڈوگر ضلعی چیر مین ملک عمر علی اولکھ،چیف آفیسر ایم سی فتح پور ملک غلام دستگیر ،ایس ایچ اوفتح پور اصغر لغاری اور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد علی اصغر کی میت کو قبرستان لیجایا گیا جہاں پاکستان نیوی کے فوجی جوانوں نے اُنہیں سلامی دی اور پاکستان نیوی کے کمانڈر لیاقت علی ،ADCRلیہ فخرالسلام ڈوگر،اور ACکروڑ ملک فاروق احمد سمیت دیگر نے علی اصغر شہیدکی تدفین کی اور اُس کے قبر پر پھول چڑھائے آخر میں درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کروائی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر