سابق اہلیہ کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت 10سال قید ‘ جرمانہ کا حکم

سابق اہلیہ کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت 10سال قید ‘ جرمانہ کا حکم

ملتان(خبر نگار خصوصی)جج ماڈل کورٹ ملتان نے سابقہ اہلیہ کو دوسری شادی کرنے کی رنجش میں قتل کرنے اور اسکے رشتہ دار کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر سزائے موت، 10سال قید اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے استغاثہ کے مطابق ملزم مختیار حسین کیخلاف نومبر 2015ء میں صائمہ جاوید کو اس سے خلع لیکر دوسری شادی کرنے کی رنجش میں فائرنگ کرکے قتل کرنے جبکہ اسی اثناء میں مقتولہ کے بھانجے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت میں فاضل عدالت نے تمام ثبوتوں کی روشنی میں دفعہ 302 کے تحت سزائے موت اور مقتولہ کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے جبکہ دفعہ 324 کے تحت 80 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

سزائے موت

مزید : ملتان صفحہ آخر