ملتان اور گردونواح میں 8ناقص فوڈپوائنٹس سربمہر
ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،ٖغیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر8فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
،مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،حشرات کی موجودگی ،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،غیر معیاری اجزاء کے استعمال،گندے واشنگ ایریا ،ورکرزکی ذاتی صفائی نہ ہونے پر المکہ سویٹس، تنویر سویٹس اینڈ بیکرز،حافظ سویٹس اور واجد سویٹس کو سربمہر کر دیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں چیکنگ کے دوران غیر معیاری اجزاء، کھلے مصالحہ جات کے استعمال،کھلے کوڑا دان،ردی اخبار کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پرہوٹل ملن ان کو سیل کیا گیا۔رحیم یارخان میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے لائسنس ،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،غلط لیبلنگ ،فریزر میں مردہ مکھیوں کی موجودگی پر قاسم آئسکریم ڈسٹری بیوٹر کو سربمہر کر دیا ۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے ،ملاوٹی دودھ تیار کرنے،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے پر اسلم ڈیری شاپ کو سیل کیا گیا۔جبکہ ملتان میں چیکنگ کے دوران مضرصحت گٹکا فروخت کرنے ،زائدالمیعاد ڈرنکس پر دلبر پان شاپ کو سربمہر کیا ۔علاوہ ازیں ڈویژن بھر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر85,000کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح لیہ، راجن پور ، رحیم یار خان اور گردونواح میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر10,000کے جرمانے عائد کیے گئے ۔صوبہ بھرمیں کارر وائیوں کے دوران مضرصحت خوراک،ناقص مٹھائیاں،ایکسپائرڈ ڈرنکس ،نان فوڈ گریڈ آئٹمزکو تلف ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسز جاری کیے گئے۔
8سیل