ڈکیتی وچوری کی نان سٹاپ وارداتیں پولیس خاموش تماشائی

ڈکیتی وچوری کی نان سٹاپ وارداتیں پولیس خاموش تماشائی

ملتان(خبر نگار خصوصی) شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 4 موٹر سائیکلیں چوری۔پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔مظفر آباد کے علاقہ ساتواں میل کے قریب زاہد نامی موٹر سائیکل (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

سوار سے دو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 55 ہزار نقدی چھین لی ،گلگشت کے علاقہ میں نعیم سے نامعلوم مسلح شخص نے موبائل فون مالیتی 18 ہزار چھین لیا،دریں اثناء کمرا والا باغ کے قریب 3 مسلح افراد نے وقاص سے نقدی اور موبائل فون مالیتی 80 ہزار چھین لیا۔ پاک گیٹ کے علاقہ میں نجی موبائل نیٹ ورک کمپنی کے ٹاور سے 2 لاکھ مالیتی کیبل چوری کر لی گئیں۔الپہ کے علاقہ میں اقبال کے گھر نامعلوم افراد نے داخل ہوکر نقدی و طلائی زیورات کل مالیتی 2 لاکھ 19 ہزار چور کر لیے نیو ملتان کے علاقہ میں شیر محمد کے گھر نامعلوم چور داخل ہوئے اور طلائی زیورات مالیتی 1 لاکھ چوری کر کے فرار ہوگئے۔ مظفر آباد کے علاقہ میں اقبال اور طالب حسین جبکہ گلگشت کے علاقہ میں حسن اور ناصر کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے ۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر