مسجد جامعہ محمدیہ رضویہ میں محفل شب برأت آج ہو گی

مسجد جامعہ محمدیہ رضویہ میں محفل شب برأت آج ہو گی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) گلبرگ کی عظیم الشان مسجدجامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں گزشتہ دھائیوں سے جاری محفل شب برأت آج 14 شعبان العظم بمطابق 20 اپریل ہفتہ کو ہو گی اس مبارک محفل میں شب بھر غلامان مصطفےٰؐاپنے رب کے حضور عبادات،تلاوت قرآن مجید، نوافل اور حضور اکرم ؐ کی بارگاہ میں درود وسلام کا ہدیہ پیش کریں گے۔

محفل مبارک میں حضرت علامہ قاری محمد زوار بہادر ،مفتی تصدق حسین ،مولانا عبدالرحمن نورانی،پروفیسر عابد رفیق ،مولانا رشید احمد رضوی ،مولانا محمد نعیم ،مولانا سرفراز قادری اوردیگر علماء خطاب کریں گے۔

مزید : کلچر