آبی ذخائر

آبی ذخائر

لاہور این این آئی )تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 39100کیوسک اور اخرج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد109600 کیوسک اور اخراج 109600 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 60300 کیوسک اور اخراج15000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد29900 کیوسک اور اخراج 16000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج آمد113400 کیوسک اور اخراج 108400 کیوسک،چشمہ آمد123000 کیوسک اوراخراج 94100کیوسک، تونسہ آمد61000 کیوسک اور اخراج58800 کیوسک، پنجند آمد17400 کیوسک اور اخراج 11400کیوسک رہا۔

،گدو آمد 46400کیوسک اور اخراج 46400 کیوسک، سکھر آمد35600 کیوسک اور اخراج12100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1417.23 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.456 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1144.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.583 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے ۔

مزید : کامرس