ہانگ گانگ کی کئی کمپنیوں کے پاکستان میں دفاتراعتماد کی گواہی دیتے ہیں : ایف پی سی سی آئی

ہانگ گانگ کی کئی کمپنیوں کے پاکستان میں دفاتراعتماد کی گواہی دیتے ہیں : ایف ...

لاہور( پ ر)چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) تاجروں کو اپنے سامان کو گوادر پورٹ کے ذریعے دنیا میں منتقل کرنے کے قابل بنائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں بڑھانے کے لئے بہت گنجائش موجود ہے۔ہانگ گانگ کی کئی کمپنیاں کے پاکستان میں مستقل دفاتر ہیں جو ہمارے ملک پر اعتماد کی گواہی دیتے ہیں۔پاکستا ن ہانگ گونگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتاہے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے ہانگ گانگ کے کاروباری وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔پاکستان کی لبرل تجارتی پالیسیوں نے ہانگ گانگ کے سرمایہ کاروں کو بے شمار مواقع فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہانگ گانگ کی کاروباری برادری بھی سی پیک کا حصہ بنے جو دونوں ممالک کے لئے باہمی تجارت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا۔وفود کے تبادلے سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور تعاون کو مزید بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور تجارتی وفود کے تبادلوں اوردو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کے قونصل جنرل عبدالقادر میمن کے کردار کی تعریف کی۔ وفد کے سربراہ ہانگ گانگ میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالقادر میمن نے کہاکہ ہانگ کانگ کی تقریباََ200ملین کی آبادی ہے، پاکستانی برآمدات کیلئے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔باہمی تجارت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کاروباری برادری کو ہانگ گونگ میں موجود دوطرفہ تجارت کے مواقعوں اور چیلنجوں سے آگاہ کیا اور پاکستانی کاروباری برادری کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے نمائشوں ،ٹریڈ کانفرنسز اورتجارتی وفود کے تبادلے کے ذریعے ملک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے میں ایف پی سی سی آئی کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید : کامرس