ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ تجربہ کا رمعیشت دان امید ہے ملک کو معاشی بحران سے نکال کینگے ، پیاف

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ تجربہ کا رمعیشت دان امید ہے ملک کو معاشی بحران سے نکال ...

لاہور(این این آئی) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے وزیر خزانہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعیناتی کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 2010سے 2013تک وزیر خزانہ تعینات رہے ہیں اور وہ تجربہ سے ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔ان کی مشیر خزانہ تعیناتی سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی ۔آئی ایم ایف سے مذاکرات ، ایف اے ٹی ایف کے مطالبات، نئے بجٹ کی تیاری سمیت ملکی معیشت کو کئی اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ کہ کوئی معیشت دان ہی ملکی معیشت کو بہتر انداز میں چلاسکتا ہے ۔معیشت پیداوار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا نام ہے معیشت کو ہمیشہ پرائیویٹ سیکٹر ہی بہتر کرتا ہے ، سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے دور کے دوران ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی انکا دور ملکی معیشت کے لئے انتہائی کٹھن رہااور ان کی ناکام پالیسیوں کے باعث بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہواجس کے باعث ملک میں ہوشربا مہنگائی نے جنم لیا ڈالر کی قیمت 120سے بڑھ کر145سے تجاوز کرگئی اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہوتی رہی جس کے باعث حکومتی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہوا اور ملک معاشی بحران کا شکا ر رہا ۔ افراط زر اور پیداواری لاگت میں آئے روز اضافہ سے بے یقینی اور مایوسی پھیلائے رکھی جس سے معیشت تنزلی کا شکار ہو گئی۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ مو جودہ وزیر خزانہ اپنی قابلیت اور سابق تجربہ سے ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے او ر ملک پر اربوں روپے کے قرضوں اور سود سے نجات دلوائیں گے۔

مزید : کامرس