صرافہ بازار

صرافہ بازار

کراچی(یواین پی )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد 70 ہزار 3 سو روپے ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 70 ہزار3 سو روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 60 ہزار 271 روپے ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ تین اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہو گئی تھی۔

مزید : کامرس