موسم گرما میں شکرقندی نقدآور فصل کے طورپر کاشت کی جاسکتی ہے‘ محکمہ زراعت

موسم گرما میں شکرقندی نقدآور فصل کے طورپر کاشت کی جاسکتی ہے‘ محکمہ زراعت

قصور(اے پی پی )ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ موسم گرما میں شکرقندی کوایک اہم نقدآور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے جوبہترین مالی منفعت کا باعث بھی بن سکتی ہے نیز شکرقندی کو تھوڑی کھاد اور کم پانی سے بھی اگاکر بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے جس کے بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابر ہے تاہم شکر قندی کے کاشتکار منظورشدہ قسم وائٹ سٹارکا بھی استعمال کریں تاکہ اچھی پیداوار مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ شکرقندی غذائی اعتبار سے بھی انتہائی مفیدہوتی ہے جس میں 30 سے 35فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے کاشتکار جن کے پاس وافر سرمایہ نہ ہو وہ بھی انتہائی آسانی کے ساتھ شکرقندی کوکاشت کرسکتے ہیں۔

مزید : کامرس