عبدالحفیظ شیخ معیشت کے مسائل سے واقف ہیں‘ داروخان اچکزئی

عبدالحفیظ شیخ معیشت کے مسائل سے واقف ہیں‘ داروخان اچکزئی

کراچی (اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئردارو خان اچکز ئی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر برا ئے خزانہ بننے پر دل کی گہر ائیو ں سے مبا رکباد دی جسکے لیے وہ مو ضو ع اور مستحق امیدوار تھے اپنے لمبے تجر بے کی وجہ سے او ر بطو ر وزیر خزانہ 2010سے 2013تک خدمات انجام دینے کی وجہ سے اس کے علاوہ انہوں نے وزیر نجکاری اور صوبائی وزیر خزانہ سند ھ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ما یہ نا ز معیشت دان ہیں جو کہ ورلڈ بینک ،آئی ایم ایف اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ منسلک رہے اور پاکستان کی معیشت اور فنانس سے متعلق مسائل سے واقف ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر نے اُمید ظا ہر کی کہ ان کی سر براہی میں پاکستا ن معا شی و اقتصادی چیلنجز جیسا کہ بین الا قوامی ادائیگیاں ، ما لیا تی خسارے ، قر ضات ، کر پشن ، ٹیکس ایڈ منسٹر یشن ، صنعتی شعبے کی بحالی ease of doing business اور دو سرے مسائل سے بخوبی نمٹ لے گے۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکز ئی بہت پُر اُمید ہیں کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ وفا قی مشیر برا ئے خزانہ کے دور میں ایف پی سی سی آئی اور وزارت خزانہ کے در میان تعلقا ت وسیع ہو ں گے جس کا فا ئد ہ کا روباری برا دری اور حکومت دو نو ں کو ہو گا ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے دو سرے اراکین کو جنہو ں نے نئی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جیساکہ فواد چو ہدری وزیر برا ئے سائنس و ٹیکنالو جی ، فردوس عا شق اعوان، مشیر برا ئے انفارمیشن اور بر اڈ کا سٹنگ ، غلام سرور وزیر برا ئے ایو ی ایشن ، اعجاز شاہ وزیر داخلہ ، شیر یار آفریدی ، وزیر برا ئے اسٹیٹ اور فر نٹیئر ریجن اور اعظم سواتی وزیر برا ئے پا رلیمنٹ امور کو بھی مبا رکباد پیش کی۔

مزید : کامرس