سعودی عرب ‘ خام تیل کی برآمدات میں 2لاکھ77ہزاربیرل یومیہ کمی

سعودی عرب ‘ خام تیل کی برآمدات میں 2لاکھ77ہزاربیرل یومیہ کمی

دبئی( آن لائن )رواں سال فروری میں سعودی عرب کے خام آئل کی برآمدات میں 277,000 بیرل یومیہ کی کمی آئی۔ایک سرکاری ڈیٹا روپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے فروری میں 6.977 ملین بیرل یومیہخام تیل بر آمد کیا جبکہ جنوری2019 میں7.254 ملین بیرل یومیہ کروڈ برآمد کیا گیا۔فروری کے دوران سعودی عرب کی تیل کی پیداوار 10.136 ملین بیرل یومیہ رہی جبکہ جنوری میں 10.243 ملین بیرل یومیہ پیداوار کی گئی۔

سعو

دی عرب کی کروڈ انونٹریز(ذخیرہ خام تیل)کی مقدار فروری میں بڑھ کر 204.567 ملین بیرل پر آگئی جو کہ جنوری میں 200.834 ملین بیرل پر تھیں۔فروری میں سعودی ریفائنریز نے 2.767 ملین بیرل یومیہ کروڈ کو صاف یا ریفائن کیا اور ریفائن تیل کی برآمدات جنوری کے مقابلے کم 1.461ملین بیرل یومیہ رہی۔سعودی عرب نے فروری میں 259,000 بیرل یومیہ تیل بجلی کی پیداوار کے لئے خرچ کیا۔#/s#

مزید : کامرس