ہاکی کی زبوں حالی ،سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 23اپریل کو ہوگا

ہاکی کی زبوں حالی ،سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 23اپریل کو ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی اور انٹرنیشنل ایونٹس میں مایوس کن کارکردگی کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 23اپریل کو ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر ولید اقبال کی کنوئینر شپ میں ہونیوالے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی ہاکی کھیل کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لے گی جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دینگے جن کی روشنی میں قائمہ کمیٹی اپنی سفارشات کو مرتب کرکے منظوری کیلئے بھجوائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی