قومی رسہ کشی چمپئن شپ آج سے شروع

قومی رسہ کشی چمپئن شپ آج سے شروع

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان رسہ کشی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی رسہ کشی چمپئن شپ (آج )ہفتہ سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان رسہ کشی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل جمیل احمد رانا نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی