ٹوکیو اولمپکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ٹوکیو اولمپکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ٹوکیو(آئی ا ین پی)2020میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے اولمپک کھیلوں کی انتظامیہ نے ایک ویب سائٹ پورٹل جاری کیا ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اولمپکس میں 33 مختلف کھیلوں کے کل 339ایونٹس ہوں گے۔ آن لائن پورٹل پر تمام ایونٹس کے لیے ٹکٹوں کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ نرخ درج کیے گئے ہیں۔خبررساں ادارے کے مطابق سب سے سستے ٹکٹ 2500جاپانی ین(تقریبا 22امریکی ڈالرز)میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔سب سے مہنگے ٹکٹوں کی قیمت تین لاکھ ین (تقریبا 2679امریکی ڈالرز)مقرر کی گئی ہے۔ ان مہنگے ترین ٹکٹوں کا تعلق اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی بہترین اور نزدیکی نشستوں سے ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق آن لائن پورٹل میں کھیلوں کے تمام ایونٹس کی تاریخیں اور ان کے اوقات بھی درج کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کو قوی امید ہے کہ جاپان کے شہری ایونٹس میں بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے اس لیے جاپانی شہریوں کو ٹکٹس قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے البتہ جاپانی خاندانوں، سینئر سٹیزنزاور معذور شائقین کے لیے ٹکٹوں کی شرح 2020ین (18امریکی ڈالرز)مقرر کی گئی ہے۔اولمپکس دیکھنے کے خواہش مند جاپانی شہریوں کے لیے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی 9 سے 28مئی 2019کے درمیان کی جائے گی۔اولمپکس کی انتظامیہ کے حوالے سے عالمی خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ غیر ملکی اپنے اپنے ممالک میں مقررہ ٹکٹس 15جون کے بعد خرید سکیں گے۔2020میں منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے 24جولائی سے 9 اگست تک کے درمیانی عرصے میں ہوں گے۔آن لائن پورٹل پر تمام ایونٹس کے لیے ٹکٹوں کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ نرخ درج کیے گئے ہیں۔خبررساں ادارے کے مطابق سب سے سستے ٹکٹ 2500جاپانی ین(تقریبا 22امریکی ڈالرز)میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔سب سے مہنگے ٹکٹوں کی قیمت تین لاکھ ین (تقریبا 2679امریکی ڈالرز)مقرر کی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی