عوامی پارکوں میں تقریبات پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر حکومت اور انتظامیہ سے جواب طلب

عوامی پارکوں میں تقریبات پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر حکومت اور انتظامیہ ...

لاہور(نامہ نگار خسوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پبلک پارکس میں شادیوں کے فنکشن منعقد کرنے پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت ،چیف سیکرڑی پنجاب اور پی ایچ اے سے جواب طلب کرلیا ہے،جسٹس شکیل الرحمان نے شہری راحیل کی درخواست پر اس سلسلے میں نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں شادیوں کے فنکشن کا انعقاد غیر قانونی ہے ،پارکوں میں شادیوں کے فنکشن منعقد ہونے سے فضلہ کئی کئی روز تک پارکوں میں پڑا رہتا ہے اور شہری تفریحی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں ،شادیوں کے شامیانے لگانے اور پارکس کو پارکنگ کے لیے استعمال کرنے سے پارک زبوں حالی کا شکار ہیں ،عدالت پبلک پارکوں میں شادیوں کے فنکشنز کے انعقاد کو کالعدم قرار دے ۔

جواب طلب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر