پی ایس او کا منافع 57فیصد کم ہو گیا، گھبرانے کے وقت ہوا چاہتا ہے ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے گزشتہ سال(ن )لیگ کی حکومت میں پاکستان سٹیٹ آئل کا منافع 15 ارب روپے تھا جو کم ہو کر چھ اعشاریہ پانچ ارب روپے رہ گیا ہے ۔ جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے مزید کہا اس سال عمران خان کی قابل اور پیشہ ور قیادت میں منافع 57 فیصد کم ہو گیا ،گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔
مریم اورنگزیب