نئے مشیر پٹرولیم ایس این جی پی ایل کے86 کروڑ کے نادہندہ ،قمر زمان کائرہ

نئے مشیر پٹرولیم ایس این جی پی ایل کے86 کروڑ کے نادہندہ ،قمر زمان کائرہ

لاہور( این این آئی )پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ غیر منتخب مشیر بنا کر عمران خان اپنے نام نہاد اصولوں کی پاسداری پر اتر آئے ہیں،اراکین اسمبلی کو چور ڈاکو سمجھنے والا پارلیمنٹ پر کیسے اعتبار کرسکتا ہے ۔ وفاقی کابینہ پر اپنے رد عمل قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کا نیا مشیر پٹرولیم ندیم بابر ایس این جی پی ایل کا 86 کروڑ کا نادہندہ ہے ۔لندن کا آربٹریشن کورٹ ندیم بابر کے خلاف فیصلہ دے چکا ہے۔ ندیم بابر کیخلاف نیب انکوائری کر رہا ہے لیکن نام نہاد شفاف کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ندیم بابر قائداعظم سولر پارک اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں بھی ملوث رہا ہے ۔میرٹ اور شفافیت کے دعوے کرنے والا اپنے ہاتھوں اپنی وکٹیں گراتا چلا جا رہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر