اورماڑہ میں دہشتگردی کا واقعہ ،پاکستان کاایران سے شدید احتجاج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورماڑہ میں دہشتگردی کے واقعہ کیخلاف پاکستان نے ایران سے شدید احتجاج کیا،وزارت خارجہ نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کوبھجوادیا جس میں پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پرایران سے احتجاج کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ میں دہشتگردی کے واقعہ کیخلاف پاکستان نے ایران سے شدید احتجاج کیا اور وزارت خارجہ نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کوبھجوادیا جس میں پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پرایران سے احتجاج کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلئے ایران سے کئی بارمطالبہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل سے ایران کادوروزہ دورہ کریں گے،عمران خان ایرانی صدراوردیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے۔