خلق فاؤنڈیشن کی اربوں کی جائیدادکاکیس،ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

خلق فاؤنڈیشن کی اربوں کی جائیدادکاکیس،ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے عدالت سے ...
خلق فاؤنڈیشن کی اربوں کی جائیدادکاکیس،ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم کی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی اربوں کی جائیدادکے کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم کی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی اربوں کی جائیدادکے کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔ایف آئی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کی خدمت خلق فاﺅنڈیشن کی جائیدادکی ضبطگی کاحکم دیاجائے ، جائیدادوں کی آمدن دہشتگردی میں استعمال ہونے کاخدشہ ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد،خیرپور،لاہوراورملتان میں خدمت خلق فاﺅنڈیشن کی49 جائیدادیں ہیں،متحدہ رہنماؤں نے ملتان کی جائیداد 7 کروڑمیں فروخت کی،متحدہ کامرکزبہادرآبادبھی کے کے ایف کی ملکیت ہے۔