’’فوادچوہدری اچھے دوست ہیں ، امید ہے وہ ۔ ۔ ۔‘‘ نعیم الحق بھی میدان میں آگئے

’’فوادچوہدری اچھے دوست ہیں ، امید ہے وہ ۔ ۔ ۔‘‘ نعیم الحق بھی میدان میں ...
’’فوادچوہدری اچھے دوست ہیں ، امید ہے وہ ۔ ۔ ۔‘‘ نعیم الحق بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد ( آن لائن ) وزیرا عظم عمرا ن خان کے معا ون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ کا بینہ میں ردوبدل جمہو ریت کا حصہ ہے ، امید ہے فواد چوہد ری سائنس اینڈ ٹیکنالو جی میں اچھا کا م کر یں گے ایم ڈی پی ٹی وی کا حتمی فیصلہ کا بینہ کر ے گی ۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے نعیم الحق نے کہا کہ تبدیلی کا اختیا ر وزیر اعظم کے پا س ہیں انہو ں نے تبدیلی کی ضرورت محسوس کی تو کا بینہ کو تبدیل کر دیا فوادچوہدری میرے اچھے دوست ہیں مجھے امید ہے وہ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی میں آئند ہ 5سال میں اچھا منصوبہ لے کر آئیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ پی ٹی وی ایم ڈی کے لئے اشتہا ر دے دیا گیا اور انٹرویو بھی ہو رہے آخر میں جو 3لو گوں کے نا م آئیں گے وہ کا بینہ کو بھیجے جا ئیں گے، کا بینہ ہی اس کا فیصلہ کرئے گی ۔