ایک اور غیرملکی دوشیزہ پاکستانی بہو بن گئی
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) جرمن خاتون نے محبت کی خاطر جرمن چھوڑ کر پاکستان آبسی، اسلام قبول کرکے محبوب سے نکاح کرلیا، بتایا گیا ہے محلہ سلامت پورہ کامونکے میں عدنان احمد گزشتہ تین سال سے جرمن رہائش پذیر تھا ، تین ماہ قبل پاکستان واپس آگیا ۔
عدنان احمد نے جرمنی میں مقامی فیملی کے ہاں اپنی رہائش رکھی ہو ئی تھی اور اسی گھر کی جرمن خاتون آرفی گیلس عدنان احمدسے محبت کرتی تھی جوکہ گزشتہ دنوں پاکستان میں عدنان کو تلاش کرتے ہو ئے کامونکے آگئی ، جہاں اس نے معروف عالم دین محمد حسین مدنی سے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اور اسکا اسلامی نام نتاشہ رکھا گیا ، جس کے بعد عدنان احمد سے نکاح کرکے نتاشہ آرفی گیلس سے نتاشہ عدنان بن گئی .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نتاشہ عدنان نے کہا کہ اسے یقین نہیں آ رہا کہ اسے اسکا محبوب مل گیا ہے ، اب وہ اپنے خاوند کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہے اور مستقل پاکستان میں ہی رہے ، جبکہ عدنان احمد نے بھی شادی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے