ٹی وی پروگرام میں فحش باتیں کرنے پر ہردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو سزا دیدی گئی

ٹی وی پروگرام میں فحش باتیں کرنے پر ہردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو سزا دیدی ...
ٹی وی پروگرام میں فحش باتیں کرنے پر ہردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو سزا دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹرز ہردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کیلئے سال 2019ءکا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور دونوں کی بھارت کے معروف ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں خواتین سے متعلق نازیبا باتیں کرنے کے باعث تنقید کی زد میں آ گئے۔
6 جنوری کو ریلیز ہونے والے پروگرام میں ان دونوں کی گفتگو پر اس وقت شدید تنقید شروع ہو گئی جب یہ بھارتی ٹیم کیساتھ آسٹریلیا میں موجود تھے اور پھر بی سی سی آئی نے دونوں کو فوری طور پر معطل کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے کو ترجیح نہ دینے کے باعث بورڈ نے دونوں کو کھیلنے کی اجازت دیدی۔
بعد ازاں عدالت نے ’ڈی کے جین‘ کو بی سی سی آئی کا محتسب مقرر کر دیا اور تب سے بہت سے لوگ اس معاملے پر فیصلے کے انتظار میں تھے اور اب اس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو 20,20 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے 10 پیراملٹری فورس کے جوانوں کی بیواﺅں کو ایک، ایک لاکھ روپے، اور بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو 10,10 لاکھ روپے دیں۔

مزید :

کھیل -