آزادہ تجارتی معاہدہ، چین نے پاکستان کو ایک اور بڑی خوشخبری دیدی

آزادہ تجارتی معاہدہ، چین نے پاکستان کو ایک اور بڑی خوشخبری دیدی
آزادہ تجارتی معاہدہ، چین نے پاکستان کو ایک اور بڑی خوشخبری دیدی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژاؤجنگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا دوسرا دورہ چین بہت اہم ہو گا، آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت 90 فیصد پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماﺅں کے درمیان صنعتی اورسوشل تعاون بڑھانے پر اتفاق ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا دوسرا دورہ چین بہت اہم ہو گا جس دوران صنعت، زراعت اورسوشل تعاون کے فروغ کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہمارا کلچرل تعاون شروع ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے انڈسٹریل تعاون تھا، آٹھ سال کے مذکرات کے بعد آزادانہ تجارتی معاہدہ دوم کو حتمی شکل دی ہے جس کے تحت 90 فیصد پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی