مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرلیا

مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرلیا
مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی محبت کا اعتراف  کرلیا اور کہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس ان کے دل میں بستے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی خوبرو اورباصلاحیت اداکارہ مہوش حیات پرتو ہرکوئی فدا ہے لیکن وہ خود ایک ہالی ووڈ اداکار کو دل دے بیٹھی ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے جب مہوش حیات سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی اداکار کینو ریوس پر فدا ہیں اور کینو ریوس ہی ان کی پہلی محبت ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس شو میں مہوش حیات کے ساتھ اداکار و میزبان فیصل و قریشی بھی موجود تھے جب ان سے یہ ہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیاکہ پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف ان کی پہلی محبت تھیں۔ انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 8 سال کی عمرمیں وہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک فلم کے سیٹ پرگئے تھے جہاں بابرہ شریف بھی موجود تھیں۔ وہ بابرہ شریف کے برابرمیں بیٹھ گئے اور ضد کی کہ میں آج آپ سے شادی کرکے ہی رہوں گا۔

واضح رہے کہ چند روزقبل مہوش حیات نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے کام سے شادی کرچکی ہیں تاہم جو بھی ان کا شوہر ہوگا اسے ان کے خود مختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

مزید :

تفریح -