” عمران خان نے اس شخص کو وزیر بنا دیا ہے ، اب کرپشن کیخلاف ان کی باتوں میں وزن نہیں رہا “

” عمران خان نے اس شخص کو وزیر بنا دیا ہے ، اب کرپشن کیخلاف ان کی باتوں میں وزن ...
” عمران خان نے اس شخص کو وزیر بنا دیا ہے ، اب کرپشن کیخلاف ان کی باتوں میں وزن نہیں رہا “

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کارکردگی نہ دکھانے والے وفاقی وزراءکے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں تاہم اسد عمر نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کرتے ہوئے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا اور انہوں نے گزشتہ روز انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جو وزیر میرے ملک کیلئے فائدہ مند نہیں ہو گا میں اسے تبدیل کروں گا اور اسے لے کر آﺅں گا جو فائدہ مند ہو گا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران میزبان اور صحافی محمد مالک نے سینئر صحافی حامدمیرسے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہاہے کہ اور بھی لوگ تبدیل ہوں گے جو پرفارم نہیں کریں گے ، اس پر حامد میر نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ” انہیں چاہیے کہ اپنی فکر کریں ، جس طریقے سے بات کر رہے ہیں کہ میں اس کو بھی چینج کر دوں گا ، خود نہ کہیں تبدیل ہوجائیں ۔“
حامد میر کی یہ گفتگو سن کر محمد مالک تھوڑے سے حیران ہوئے اور کہا کہ آپ اتنی خطرناک بات کیوں کر رہے ہیں ؟”حامد میر نے ایک مرتبہ پھر گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ بات اس لیے کی کہ جس راستے پر وہ چل رہے ہیں ، مجھے بتائیں کہ اعظم سواتی کو وزیر بنا کر وہ جلسے میں کرپشن کیخلاف خطاب کر رہے ہیں ، ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کررہاہوں میں ، اعظم سواتی جیسے بندے کو وزیر بناکر کہنا کہ میں کرپشن کیخلاف جہاد کر رہاہوں تو میں یہ نہیں مانتا ۔“

مزید :

قومی -