وہ ملک جس کے صدر کو ایوان صدر سے سانپوں نے باہر نکال دیا

وہ ملک جس کے صدر کو ایوان صدر سے سانپوں نے باہر نکال دیا
وہ ملک جس کے صدر کو ایوان صدر سے سانپوں نے باہر نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مونرویا(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی افریقہ کے ملک لائبیریا کے صدر کو سانپوں نے ایوان سے صدر سے نکال باہر کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں میں صدر جارج ویہا کے آفس میں 2 سانپ نکل آگئے جس پر وہ اپنے ذاتی رہائش گاہ منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے اور اب وہیں سے سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں۔ صدر جارج کے پریس سیکرٹری سمتھ ٹوبی نے بی بی سی کو بتایا کہ ”بدھ کے روز صدر جارج کے آفس سے دو کالے سانپ نکلے اور یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی صدر ہاﺅس میں سانپ آنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔“
پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ”صدر ہاﺅس میں دھونی دی جا رہی ہے تاکہ اس میں موجود سانپوں کو نکالا جا سکے۔ جب تک دھونی دینے کا عمل جاری ہے صدر جارج اور دیگر تمام عملہ صدر ہاﺅس نہیں جائے گا اور صدر جارج اپنے گھر میں بیٹھ کر ہی حکومتی امور سرانجام دیں گے۔“پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ”ہم نے ایوان صدر میں آنے والے ان دونوں سانپوں کو ہلاک نہیں کیا۔ صدر کے دفتر میں ایک سوراخ موجود تھا جہاں سے یہ سانپ نکلے تھے اور اسی سوراخ میں واپس چلے گئے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -