آئٹم سانگ ’دلبر‘ پرفارم کرنے والی نورا فاطحی اب پاکستانی فلم میں اپنا جادو چلائے گی

آئٹم سانگ ’دلبر‘ پرفارم کرنے والی نورا فاطحی اب پاکستانی فلم میں اپنا جادو ...
آئٹم سانگ ’دلبر‘ پرفارم کرنے والی نورا فاطحی اب پاکستانی فلم میں اپنا جادو چلائے گی

  


اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) آئٹم سانگ ’دلبر دلبر‘ سے شہرت پانے والی مراکش نژاد کینیڈین اداکارہ نور فاطحی اب پاکستانی فلم میں اپنا جادو چلانے آ رہی ہیں۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کے مطابق حال ہی میں افواہیں سامنے آئی ہیں کہ جن کے مطابق نور فاطحہ ، اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی فلم ’سپرسٹار‘ میں ایک گیت پر پرفارم کریں گی۔ اس وقت سپرسٹار کی شوٹنگ جاری ہے۔

سپرسٹار معروف اداکار اور ہدایت کار محمد احتشام الدین بنا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 27سالہ نور فاطحی نے بالی ووڈ کی 1999ءمیں بننے والی فلم ’صرف تم‘ کے گیت دلبر دلبر پر ڈانس کرکے شہرت سمیٹی۔ فلم میں اس گانے پر سشمیتا سین نے پرفارمنس دی تھی۔ ماہرہ خان سپرسٹار کے علاوہ فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں بھی ایک مختصر کردار نبھا رہی ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردار شہریار منور اور مایا علی ادا کر رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس