وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ کی ملاقات،بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے:ڈاکٹر حفیظ شیخ

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ کی ملاقات،بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ...
وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ کی ملاقات،بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے:ڈاکٹر حفیظ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف حکام سے متعلق گفتگو پر اعتمادمیں لیا۔

وزیراعظم سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں، بجٹ کیلئے میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیپر کیلئے ہدایات دے دیں۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل بھی تیز کیا جائے گا، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے، آئی ایم ایف نے مشن جلد پاکستان بھیجنے کی کمٹمنٹ کی ہے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ نئے بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہیں اور درمیانی مدت کی حکمت عملی کیلئے بنیادی ہدایات دے دیں، آمدنی اور اخراجات کے اہداف کو حتمی شکل بھی دیدی گئی ہے، بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ تمام چیزوں کو اسی طرح لے کر جائیں جس طرح چل رہی تھیں جب کہ 30 اپریل کو کابینہ میں میڈیم ٹرم سٹریٹجی پیپر بجٹ کے بارے میں بھیجا جائے گا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ صبح بجٹ پر بات ہوئی ہے اور میڈیم ٹرم پر بجٹ بنانے کی ہدایت دی ہیں۔ اس کے علاوہ ریونیو اور اخراجات پر کام کیے جانے پر بھی بات کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کی اور صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر روانہ ہو گئے۔اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ نے اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے دفتر پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی دیکھیں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

مزید :

قومی -