شب برآت کے احترام میں ’جشن کوہاٹ امن فیسٹیول‘افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی عارضی طور پر ایک دن کے لئےملتوی 

شب برآت کے احترام میں ’جشن کوہاٹ امن فیسٹیول‘افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی ...
شب برآت کے احترام میں ’جشن کوہاٹ امن فیسٹیول‘افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی عارضی طور پر ایک دن کے لئےملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ میں شب برآت کے احترام میں ’جشن کوہاٹ امن فیسٹیول‘ افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی عارضی طور پر ایک روز کے لئے ( اتوار تک) ملتوی کردیا گیا۔

قبل ازیں صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش اور ضلعی ناظم نسیم آفریدی نے کوہاٹ سپورٹس سٹیڈیم میں فیتہ کاٹ کر ’امن فیسٹیول‘ کا افتتاح کیا،اس موقع پر مزاحیہ خاکے، ڈرامے اور موسیقی پیش کی گئی جہاں مبینہ طور پر انڈین گانوں پر بے ہودہ ڈانس بھی کیا جاتا رہا۔ ادھر شب برآت کے موقع پر موسیقی کے نام سے انڈین گانوں کی بھرمار پر عوامی رد عمل سامنے آنے کے بعد امن میلہ کی انتظامیہ کو غلطی کا احساس ہوا اور شب برآت کے با برکت موقع پر امن فیسٹیول شام پانچ بجے کے بعد ملتوی کرنے کا اعلان کیا جو اب اتوار کے روز سہ پہر تین بجے دوبارہ شروع ہوگا۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے فیسٹیول میں مبینہ طورپر انڈین گانوں پر ناچنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عبادت کی رات ناچ گانوں کا کیا مطلب ہے؟ امن میلہ میں کئی ممتاز پشتو فنکاروں اور اداکاروں نے شرکت کی جن میں اسماعیل شاہد، سجاد خلیل اور گلوگار الماس خلیل بھی شامل تھے۔