”ورلڈ کپ میں اس عظیم باولر کی طرح پرفارمنس دوں گا “شاہین آفریدی نے ٹارگٹ سیٹ کر لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میرا مورال بلند ہوا ہے، وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس کا مظاہرہ کر ناچاہتا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات سے قبل وہ تھوڑا نروس تھے تاہم اس ملاقات کے بعد ان کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو وسیم اکرم سے موازنہ کرنے سے متعلق کہا کہ یہ موازنہ کرنا ٹھیک نہیں ہے، تاہم میری پوری کوشش ہوگی کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔