”ٹیکنو کریٹ مشیر ہو ں گے تو پھر پارلیمنٹ ۔۔۔“آصف علی زرداری نے بڑا سوال اٹھا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ مشیرہوں گے، تو پارلیمنٹ میں کیوں آئیں گے؟ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی مضبوطی کے حق میں ہے، جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور ہونے نہیں دیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بدترین مالی بحران کا شکار ہے، عوام پریشان ہے، وفاقی حکومت نے سندھ کے فنڈز روک رکھے ہیں، فنڈز نہ ملنے سے ترقی کا عمل سخت متاثر ہورہا ہے،عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو مقامی مسائل تو حل کرسکتے ہیں؟ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کی مضبوطی کے حق میں ہے، جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور ہونے نہیں دیں گی۔آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کابینہ کے ارکان عوام سے رابطے میں رہیں، وزرا مشیر اور دیگر نمائندگان عوام کے پاس جائیں، میں حکومتی نمائندگان کو عوام کے پاس دیکھوں، سندھ کے منتخب ارکان باہر نکلیں، اصل طاقت عوام ہے، جوعوام کے پاس نہیں جائے گا، اسے عوام بھی اپنا نمائندہ نہیں سمجھتی، ہم عوام میں سے ہیں، مجھے پتا ہے کہ عوام کس مشکل میں ہے؟۔