ننگر ہار میں امریکی بمباری ،ڈپٹی شیڈو گورنر شیخ زر محمد اور سینئر طالبان کمانڈر ذبیح اللہ سمیت 18 جنگجو ہلاک 

ننگر ہار میں امریکی بمباری ،ڈپٹی شیڈو گورنر شیخ زر محمد اور سینئر طالبان ...
ننگر ہار میں امریکی بمباری ،ڈپٹی شیڈو گورنر شیخ زر محمد اور سینئر طالبان کمانڈر ذبیح اللہ سمیت 18 جنگجو ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں امریکی فضائیہ کی بمباری سے طالبان کے متعدد سینئر کمانڈرز اور 17 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیارپورٹ کے مطابق رات گئے صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں امریکی فضائیہ نے بمباری کی۔رپورٹ کے مطابق امریکی حملے میں طالبان کا ننگرہارکیلئے شیڈوڈپٹی گورنر شیخ زرمحمد ، طالبان کاڈپٹی شیڈوڈسٹرکٹ چیف نوراللہ،سیدجان اور ذبیح اللہ ہلاک ہوئے۔امریکی حملے میں ضلع شیرزادکیلئے طالبان کاشیڈوجج مولوی محمدعالم،اسکابھائی اور17 دیگر جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔امریکی حملے پر طالبان کا ردعمل تاحال نہیں آیاہے۔