لاہور کے دیہی اور شہری علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری،گلزار مدینہ ویلفییر ٹرسٹ نے خدمت کی مثال قائم کر دی

لاہور کے دیہی اور شہری علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری،گلزار مدینہ ویلفییر ...
لاہور کے دیہی اور شہری علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری،گلزار مدینہ ویلفییر ٹرسٹ نے خدمت کی مثال قائم کر دی

  

لاہور)ڈیلی پاکستان آن لائن)گلزار مدینہ ویلفییر ٹرسٹ کے چیئرمین فرخ جاوید بیگ کی خصوصی ہدایت پر لاہورکے شہری اور دیہی علاقوں میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے ،گلبرگ کی کچی بستیوں سمیت شادباغ،باغبان پورہ اور گھوڑے شاہ کے علاقوں میں غریب اور مستحق افراد کے گھروں میں راشن کے تھیلے پہنچاے جا رہے ہیں ،گلزار مدینہ ویلفییر ٹرسٹ کے پراجیکٹ مینجر سہیل احمد اور مرزا عرفان بیگ کی نگرانی میں سینکڑوں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے، راشن میں چینی ،دالیں ،آٹا ،گھی ،سمیت اشیا خوردونوش شامل ہیں۔فرخ جاوید بیگ کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں بیٹھ کرتمام فلاحی کاموں کی ویڈیو لنک کےذریعےنگرانی کررہےہیں،کئی علاقوں میں راشن کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکاہےجبکہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے دیگر مستحقین کی لسٹیں مرتب کرکے متاثر ہونے والے غریب اور دیہاڑی دار افراد کو خوراک و دیگر خوردنی اشیا پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

گلزار مدینہ ویلفییر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر فراز جاوید بیگ نےکہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سےمحنت مزدوری کرنےوالے افراد متاثر ہوئے ہیں، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہےہیں تاکہ اُن کےگھروں  کا چولہا بجھ نہ پائے۔انہوں نےکہاکہ ہماری فلاحی تنظیم راشن کی تقسیم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرتی کیونکہ یہ مستحقین  کی امانت ہے جو انشااللہ ان تک پہنچا کے دم لیں گے، راشن کے تقسیم کا سلسلہ رمضان المبارک تک جاری رہے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن

کے باعث مستحق افراد کی مدد کیلئے ”گلزار مدینہ ویلفییئر ٹرسٹ“ پرعزم ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ حکومت کی جانب سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر، ماسک اور سوشل ڈس ٹینس کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کورنا وائرس کے تدارک میں اپنا کردار ادا کریں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -