حکومت ایک نہیں کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے، ہمایوں اختر

حکومت ایک نہیں کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے، ہمایوں اختر

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسا بق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان کورونا وائرس کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں، موجودہ حالات میں حکومت ایک نہیں بلکہ کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے جس میں لوگوں کی جانیں بچانے کے ساتھ ہیلتھ انفرا سٹر اکچر کی بہتری،متاثر ہونے والے کمزور طبقات کی مالی امداد اور معیشت کی بحالی کے چیلنجز شامل ہیں۔،اس وقت کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہیے اور عوام حکومت اور اپوزیشن کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور حلقہ این اے131کے متحرک کارکنوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات شروع کر دئیے تھے اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے ہیں۔ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے اور اس کے صحت کے شعبے سمیت معیشت کے حوالے سے بہت ہی گھمبیر مسائل ہیں اور ماضی کے حکمران اور آج کی اپوزیشن ان سے اچھی طرح واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نا مساعد معاشی حالات کے باوجود جس طرح حوصلہ اور عزم دکھایا ہے پوری دنیا ان کے اقدامات کو سراہا رہی ہے لیکن صرف ایک اپوزیشن ہے جو میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے نہ صرف پاکستان کے ذمے اپنے قرضوں کی وصولی موخر کی ہے بلکہ غیر مشروط طور مالی امداد بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس سے بحالی کے عمل میں معاونت ملے گی۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سندھ ہمارے جسم کا حصہ ہے اور خدانخواستہ کوئی بھی یہ نہیں چاہے گاکہ سندھ یا کسی بھی صوبے میں کورونا کی وجہ سے حالات کنٹرول سے باہر ہوں بلکہ وفاقی حکومت بغیر کسی سیاسی تفریق کے تمام صوبوں کی مدد کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -