حکومت کے پاس کٹھن وقت سے نکلنے کا کوئی ویژن نہیں،عزیز الرحمن چن

  حکومت کے پاس کٹھن وقت سے نکلنے کا کوئی ویژن نہیں،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کا پاس مشکلات اور کٹھن مرحلے سے نکلنے کا کوئی ویژن نہیں مانگے تانگے کے لوگوں سے قائم حکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی روکی ہوئی رقوم کو احساس کفالت پروگرام کی تختی لگا کر بانٹ رہی ہے آج بھی پیپلز پارٹی کی دور کی پالیسیاں جاری ہیں۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نچلے طبقے کے لئے پالیسیاں بنائی ہیں جن کو جاری رکھنا موجودہ حکومت کی مجبور ہے کیونکہ حکمرانوں کے پاس ملک و قوم کے لئے کوئی روڈ میپ نہیں نااہل اور ویژن سے عاری حکومت سوائے گالی گلوچ کے کچھ نہیں جانتی۔ تحریک انصاف نے گالم گلوچ کی سیاست عام کی جو ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہے گالی گلوچ کی سیاست کرنے والوں نے ملک و قوم کو بند گلی میں لا کھڑا کیا۔