موجودہ حکومت سے خیرکی کوئی توقع نہیں، سعدیہ تیمور

  موجودہ حکومت سے خیرکی کوئی توقع نہیں، سعدیہ تیمور

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ جو حکومت کرونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں پر تشدد کرے۔ اس حکومت سے خیر کی توقع ہر گز نہیں ہے، ابھی تک ڈاکٹروں کو ضروری کٹس فراہم نہیں کی گئی ہیں، حکومت نے ہر جگہ تماشا لگا رکھا ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار ہیلی کاپٹر پر کورنا وائرس تلاش کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی شعبہ صحت و تعلیم میں کارکردگی انتہائی ناقص ہے، تبدیلی سرکا ر کے پہلے روز سے ڈاکٹر وں سے ناانصافی ہورہی ہے، ڈاکٹروں کو اپنے مطالبات کے حق میں ا حتجاج کرنا پڑرہا ہے۔

،انہوں نے کہاکہ قوم کے عظیم بیٹوں اوربیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ریاست کا فرض ہے لیکن بدقسمتی سے سیاستدانوں، اشرافیہ،افسر شاہی اوربااختیار طبقے نے ملک کی تقدیر کو بدلنے نہیں دیا اوروسائل کی لوٹ مار کے باعث لاکھوں بچے و بچیاں اپنا مستقبل نہیں سنوار سکیں جس کی واحد مجرم ملک کی اشرافیہ ہے اور میں بھی اس میں شامل ہوں۔ مسلم لیگ ن کے شعبہ صحت و تعلیم میں مثالی اقدامات کئے لیکن اس سے قبل شعبہ صحت و تعلیم میں کسی حکومت نے کچھ نہیں کیا، اگر قوم کے ان نگینوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل فراہم کیے جاتے تو پاکستان کا شمار بھی آج ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا۔ترقی یافتہ قوم نے معیاری تعلیم اورجدید علوم کو فروغ دے کر ہی ترقی کی منزل حاصل کی ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -