کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیاں لازوال ہیں، لیاقت بلوچ

کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیاں لازوال ہیں، لیاقت بلوچ

  

لاہور(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیاں لازوال ہیں۔ آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے عوام اور کشمیری قیادت نے بے مثال جرأت اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت میں یک آواز ہیں۔ اصل وائرس اور خرابی حکومتیں میں رہی اب بھی وزیراعظم عمران خان تقاریر اور وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے

۔ 5 اگست کے بعد نریند رمود ی کا نازی ازم اور فاشزم ہولناک شکل اختیار کر گیاہے لیکن حکومت پاکستان کا واضح لائحہ عمل نہیں ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں شدید مایوسی اور بے بسی کی کیفیت ہے جو بہت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اور آزاد و مقبوضہ کشمیر کی قیادت متحد ہو کر اجتماعی دانش کے ساتھ لائحہ عمل بنائیں اور اقدامات کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -