معیشت کی بہتری کیلئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے

معیشت کی بہتری کیلئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت اس وقت بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔ شرح سود میں کمی سے اچھے اثرات مرتب ہو ں گے لیکن شرح سود میں مزید کمی کی جا نی چاہیے تھی کیو نکہ پا کستانی معیشت کے اس وقت بہت برے حالا ت ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معاشی صو تحا ل کو ئی بہتر نہیں ہے۔ اگرچہ حکو مت کی جانب سے معیشت میں بہتری کے لئے اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں لیکن وہ اقدا مات نا کا فی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت کو شرح سود میں مزیدکمی کر نی چا ہیے تھی تا کہ معیشت کو سنبھالا مل سکے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ملک کو بحرا نی کیفیت سے نکا لنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مضبوط معیشت ہی ترقی کی ضا من ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -