ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سعدیہ سہیل رانا

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور() آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت ترین کارروائی کرے گی۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی فوری نشاندہی کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزائیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خدمات لی جائیں گی۔ سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ایک لعنت ہے اور ان کے مرتکب افراد معاشرے کے لیے ناسور ہیں ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنا دینا ہی ان کے کرتوتوں کا تقاضا ہے۔

کیونکہ سمگلر، ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور جہاں حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سبوتاژ کرتے ہیں۔ وہیں انسانوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کا سبب بھی بنتے ہیں۔ انہی لوگوں کے بدترین کردار کے باعث حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کما حقہ‘ عوام تک نہیں پہنچ پاتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -