تاجروں کو ایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے

    تاجروں کو ایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ کے چیئرمین سپریم کونسل اکبر بٹ نے کہا ہے کہ تاجروں کو ایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے،حکومت معیشت کی بہتری کے لئے جو بھی اقدامات اٹھار ہی وہ لائق تحسین ہیں لیکن اس کے لئے ضروری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی تجارت کی صنعت کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل کاروبار کی بندش سے ملکی معیشت کو نقصان ہو گا اس لئے ضروری ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی ایس او پیز کے ساتھ اپنا کام کرنے کی اجازت دی جائے،لاک ڈان کی وجہ سے تاجر برادری شدید ذہنی اضطراب میں مبتلاء ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -