سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ طارق پرویز کے انتقال پر اظہارافسوس

سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ طارق پرویز کے انتقال پر اظہارافسوس

  

لاہور(پ ر)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر نے سپریم کورٹ کے سابق جج اور پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس طارق پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک جرأت مند منصف تھے۔

ان کے فیصلوں سے جمہوریت، عوامی مفاد اور انصاف کے نظام کو تقویت ملی۔ بحیثیت نگران وزیراعلیٰ بھی انہوں نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ وہ وکلا ء برادری کا بلاشبہ فخر اور غریبوں کو انصاف فراہم کرنے میں اپنی مثال آپ تھے۔محمد اصغرنے جسٹس طارق پرویز کے پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعاکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -