این اے 133، تحریک انصاف کی جانب سے 2ہزار مستحق گھرانوں کو راشن فراہم

این اے 133، تحریک انصاف کی جانب سے 2ہزار مستحق گھرانوں کو راشن فراہم

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی جانب سے اپنے انتخابی حلقے این اے 133 میں 2ہزار مستحق گھرانوں کو راشن پہنچایا گیا،حلقے کے دیہاڑی دار بے روز گار ہونے والے افراد میں 18 لاکھ نقد رقم تقسیم کی گئی۔ اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ کارکنان اور پارٹی عہدیداران بلاتفریق عوام کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں،پی ٹی آئی کے رہنمااور کارکنوں کی حلقہ این اے 133 کی یوسی اور وارڈلیو ل تک ٹیم تشکیل دے دی گئی۔این اے 133 میں پی ٹی آئی کے ورکرز مستحق افراد کو گھر گھر راشن پہنچا رہی ہے۔ راشن پیکٹ میں آٹا، گھی، چاول، دالیں سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔ این اے 133 کی تمام یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کارکنان اور پارٹی رہنماء مستحق افراد تک راشن گھر گھر پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ حلقے میں مانٹیرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے جہاں راشن کی ضرورت ہو گی وہاں فوری پہنچایاجائے گا۔انہو ں مزید کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام ریاستی وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

،پاکستان کی سیاسی تاریخ کا پی ٹی آئی سب سے بڑا احساس کیش امدادی پیکیج دیا ہے،پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں عوام کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں، کارکنان حلقہ این اے 133 کی بیس یونین کونسل میں مستحق افراد میں راشن پہنچا نے میں مصروف ہیں، مستحق افراد میں مسلسل راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کی نچلی سطح تک ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اور عوام کی خدمت میں کسر نہیں چھوڑیں گے، حکومت نے تمام وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے، پاکستان کی سیاسی تاریخ کا پی ٹی آئی سب سے بڑا امدادی پیکیج دیا ہے، عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراء ہوں، کرونا کو مل کر شکست دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -